بھٹکل میں تعلقہ انتظامیہ کی جانب سے جشنِ یومِ جمہوریہ کا خوبصورت انعقاد

عوام کی تالیوں سے فضا اُس وقت گونج اُٹھی جب یہاں کے اسنیہا اسکول کے معذور طلبا ء نے بھی پریڈ میں حصہ لیا۔ اس موقع پر طلبہ نے مختلف ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے۔ جشنِ جمہوریہ تقریب کی صدارت رکنِ اسمبلی جناب منکال وائیدیا نے کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے آئینِ ہند کی پاسداری کرنے پر زور دیتے ہوئے خواتین کے حقوق کو پامال نہ کرنے اور ان کی ترقیات کے بارے میں سوچنے کی بھی تلقین کی، انجمن ڈگری کالج کے این سی سی ونگ نے اس موقع پر مارچ پاسٹ (پریڈ) میں پہلا مقام حاصل کیا جب کہ سیکنڈ اسلامیہ اینگلواُردو ہائی اسکول کے نام رہا۔ اس مو قع پر مختلف سماجی کارکنان، پولس افسران اور تعلیمی شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو مختلف میدانوں میں سماجی خدمت کرنے کے عوض اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر تعلقہ میونسپل صدر منجما، تحصیلدار، وی این بھاڈکر، بی ای او وینکٹیش پاٹگار، عبد الرحیم شیخ، سی پی آئی پرشانت نائیک اور دیگر سیاسی لیڈران موجود تھے۔

Share this post

Loading...