بھٹکل میں سورج گرہن کی ادا کی جائے گی نماز

نمازجامع مسجد بھٹکل میں آٹھ بجکر چالیس منٹ اور خلیفہ جامع مسجد میں ساڑھے آٹھ بجے ہوگی 

بھٹکل 25/ دسمبر 2019(فکروخبرنیوز)  ہندوستان بھر میں کل بروز جمعرات 26دسمبر کو سورج گرہن ہونے والا ہے۔ بھٹکل میں یہ گرہن صبح آٹھ بج کر چار منٹ پر شروع ہوکر گیارہ بجکر دو منٹ پر ختم ہوگا۔یہ اس صدی کا سب سے بڑا سورج گرہن بتایا جارہا ہے۔ سنت نبوی  ﷺ کی پیروی کرتے ہوئے جامع مسجد بھٹکل سمیت خلیفہ جامع مسجد اور دیگر جمعہ مساجد میں سورج گرہن کی نماز ادا کی جائے گی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق بھٹکل جامع مسجدمیں 8:40(آٹھ بجکر چالیس منٹ پر)  نماز شروع ہوگی۔ اور خلیفہ جامع مسجد بھٹکل میں 8:30  (ساڑھے آٹھ بجے) نماز شروع ہوگی۔ عوام الناس سے گذارش کی گئی ہے کہ وہ بر وقت نماز میں شریک ہوجائیں۔ 

Share this post

Loading...