بھٹکل میں سینکڑوں کی تعداد میں مسلمان اعتکاف میں بیٹھ گئے

bhatkal, aetikaaf,

بھٹکل 24؍ اپریل 2022(فکروخبرنیوز) رمضان کا آخری عشرہ پہلے دو عشروں کے مقابلہ میں فضیلت کے لحاظ سے بڑھا ہوا ہے۔ اس عشرہ میں ایک رات ہے جس میں عبادت کرنے کا ثواب ایک ہزار مہینے کے برابر ہے۔ اس رات کی فضیلت کے حصول کے لیے رمضان کے ان آخری دس دن کا اعتکاف کیا جاتا ہے۔

بھٹکل میں ہر جمعہ مساجد سمیت محلہ کی مساجد میں بھی لوگ اعتکاف کرکے لیلۃ القدر کی تلاش کی کوششیں کرتے ہیں۔ بھٹکل میں جامع مسجد بھٹکل میں اعتکاف کرنا لوگوں کو زیادہ پسند ہے جہاں امام وخطیب مولانا عبدالعلیم صاحب ندوی نے روزانہ کا درسِ قرآن میں شرکت کا موقع نصیب ہوتا ہے لیکن اعتکاف میں سب سے بڑی تعداد مسجد تنظیم(ملیہ) نوائط کالونی میں ہوتی ہے جہاں سو سے اوپر لوگ ہر سال اعتکاف کرتے ہیں۔

گذشتہ دو سالوں سے کورونا کے پیشِ نظر اعتکاف کرنے کا موقع میسر نہیں تھا۔ اس مرتبہ کئی لوگوں نے رمضان کی شروعات سے ہی اعتکاف کے لیے اپنی تمام تمام تر ضرویات سے پہلے ہی فراغت حاصل کرلیں تھیں۔

اپنے علاقائی مسجدوں میں بھی اعتکاف کا اہتمام کیا  گیا ہے۔ جہاں وہ صبح و شام اور خصوصی طور پر رات کے اوقات میں معتکفین عبادتوں میں مشغول ہیں۔

بھٹکل میں ایک بڑی تعداد ان لوگوں کی بھی ہے جو رات کا اعتکاف کراللہ کی خوشنوی حاصل کرنے کے لیے کوششیں کرتے ہیں۔

آخری عشرہ یوں بھی بڑی فضیلتوں والا ہے ، لہذا اس عشرہ کے ہر ہر لحظہ کو عبادت میں گذارنے کا ہم سب کو اہتمام کرنا چاہیے۔

Share this post

Loading...