بھٹکل03؍ اگست 2022(فکروخبرنیوز) شہر میں آج موسلادھار بارش کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے جائزہ کے بعد مجلس اصلاح وتنظیم نے ان تمام نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا اور عوام کی خدمت کے لیے خود کو پیش کیا۔
تنظیم کے جنرل سکریٹری عبدالرقیب ایم جے نے میڈیا کو بتایا کہ جہاں بھی ایسی صورتحال پیدا ہوجاتی ہے تو تنظیم نہ صرف اپنے رضاکاروں کو بھیجتی ہیں بلکہ وہاں کے عوام کی امداد بھی کرتی ہے۔
رابطہ سوسائیٹی بھٹکل کے جنرل سکریٹری عتیق الرحمن منیری نے بتایا کہ ہمارے نوجوانوں کے ساتھ ساتھ میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے محکمہ کے ذمہ داران نے اس صورتحال کو سامنے لانے میں اہم کردار کیا ہے۔
کنیرا مسلم خلیج کونسل کے صدر جناب یونس قاضیا نے عوام سے اپیل کی ہے کہ حکومت کے کارندے نقصانات کی تفصیلات اکٹھا کرنے کے لیے پہنچیں تو تمام دستاویزات ان کے سامنے رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشی طور پر کروڑوں کا نقصان ہوا ہے انہیں واپس لانے کی ذمہ داری ہم سب کی ہے۔
Share this post
