یادداشت میں تفصیلی طور پر وہاں کے مسلمانوں اوراس نسل کشی کی زد میں آنے والی دیگر اقوام کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اقوامِ متحدہ حالات کنٹرول کرنے میں ناکام ثابت ہورہی ہے ، اسے چاہیے کہ ہنگامی طور پر اس موضوع پر ایک میٹنگ کا انعقاد کریں اور اس نسل کشی کو روکنے میں اہم کردار ادا کرے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوفی عنان کی رپورٹ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اس میں بیان کردہ مشوروں پر عمل کیا جائے۔ اس موقع پر ایس ڈی پی آئی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان مظالم کے خلاف وہی لوگ آواز اٹھارہے ہیں جن کے دلوں میں در دمحسوس ہورہا ہے۔
Share this post
