بھٹکل : رمضان المبارک کے پیشِ نظر جگہ جگہ سموسہ کی دکانیں

بھٹکل16؍مارچ2024(فکروخبرنیوز) رمضان میں افطاری کے وقت کئی مزیدار اور لذیر اشیاء دسترخوان کی زینت بنتی ہیں جن میں بادشاہت کا خطاب سموسہ کے نام ہے کہ اس کے بغیر دسترخوان مکمل نہیں ہوتا۔
 دنیا بھر میں اس ماہِ مقدس کروڑوں کی تعداد میں مسلمان روزے رکھتے ہیں اور ہر ملک اور علاقہ کے لوگ افطار میں سموسے بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔ یوں تو ماہرین افطار کے وقت تلی ہوئی چیزیں کھانے سے منع کرتے ہیں لیکن عوام کے ایک طبقہ کا کہنا ہے کہ سموسہ کے بغیر افطاری میں مزہ ہی نہیں۔

بھٹکل میں موجود سموسہ کی دکانوں کے علاوہ رمضان المبارک کے لیے محلوں کے نکڑوں اور گلیوں میں بھی سموسہ کی عارضی دکانیں کھل گئیں ہیں اور اس کا کاروبار زوروں پر ہے۔ عام سموسہ کی قیمت 5 روپیے ہے لیکن اگر قیمہ سموسہ یا پھر کوئی اور چیز ڈالنے سے وہ مزید لذیذ بنتا ہے تو پھر لذت کے اعتبار سے سموسہ کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں۔

سموسہ کے ساتھ ساتھ تلی ہوئی اشیاء میں بجھے ، آلو وڑے ، مرچی بجھے ، انڈا وڑا ، کٹلیٹ اور دیگر اشیاء بھی دستیاب ہورہی ہیں اور عوام بڑے شوق کے ساتھ خریداری کررہی ہے۔

شہر میں سب سے زیادہ بھیڑ چوک بازار ، سلطانی اسٹریٹ ، مدینہ کالونی ، آزاد نگر اور بندرروڈ پر نظر آرہی ہے۔ یہاں کے مشہور پکوڑے اور سموسے اور دیگر تلی ہوئی اشیاء لے جانے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں سے یہاں لوگ پہنچتے ہیں۔

Share this post

Loading...