بھٹکل میں سیل فون چارجنگ کے دوران شارٹ سرکیوٹ : گھر کی اشیاء جل کر راکھ(مزید ساحلی خبریں)

اے آئی ٹی ایم کے کیمپس میں وی ڈارٹ کمپنی کی جانب سے جاب آفر میلہ 

چودہ طلبہ انٹرنس انٹرویو کے لئے ہوئے منتخب 

بھٹکل 20اپریل (فکروخبرنیوز ) یہاں آج انجمن ٹیکنالوجی اینڈ منیجمنٹ کیمپس میں وی ڈارٹ نامی کمپنی کی جانب سے طلبہ کے لئے جاب آفر نا م سے انٹرویو کا انعقاد کیا تھا جس میں کئی طلبہ نے شرکت کرتے ہوئے قسمت آزامائی کی،اس مجلس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا تھا ، بعد ازاں پرنسپال ڈار ایم اے باوی کٹے صاحب نے کمپنی عہدیداروں کا استقبال کیا۔ سمتھی (ہیومن ریسورس ، مینیجر) نے کمپنی کے بارے میں تفصیلات فراہم کی،۔جملہ پچاس طلبہ میں چودہ طلبہ کو انٹرویو کے لئے منتخب کرلیا گیا ہے۔ 


مفرور ملزمین دوبارہ پولس حراست میں 

کنداپور 20اپریل (فکروخبرنیوز ) عدالتی حراست میں موجود دو قیدی جو ہری یڈکا جیل سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے تھے پولس کی جانب سے ان کو دوبارہ حراست میں لئے جانے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ بتایاجارہاہے کہ دونوں ملزم چوری کی جملہ 20 واردات میں ملوث تھے اور اسی مقدمات میں سنوائی جاری تھی، اشوک اور کمار نامی یہ چور کوٹا پولس کے ہاتھ اس وقت لگے جب یہ لوگ ہنومان رائس مل کے قریب چوری کی سازش رچ رہے تھے، پولس نے شک کرتے ہوئے قریب بڑے اور تحقیقات کی تو یہ وہی چور ہیں جو پولس کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تھے۔ ان گو گذشتہ سال یعنی 2015میں گرفتار کرکے ہری یڈکا جیل میں بند کیا گیا تھا جہاں سے یہ لوگ فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تھے۔ 

Share this post

Loading...