بھٹکل میں سدبھاؤنا منچ اور جماعت اسلامی ہند کے پروگرام میں محمد کنہی کا خطاب : کہا :  بم سے زیادہ نقصان پہنچاتی ہے نفرت انگیز تقریر

بھٹکل06؍اگست 2023 (فکروخبرنیوز) بم جہاں گرتا ہے اسی جگہ اس کا نقصان ہوتا ہے لیکن نفرت انگیز تقریر ایک جگہ کی جائے تو دوسری جگہ بھی اس کے اثرات رونما ہوسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ہند کرناٹک کے سکریٹری محمد کنہی نے کیا، موصوف سدبھاؤنا منچ اور جماعت اسلامی ہند بھٹکل کی جانب سے رابطہ ہال میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے بھائی چارہ اور امن وامان کی فضا عام کرنے پر زوردیتے ہوئے کہا کہ اس سے زیادہ افسوس کی بات نہیں ہوسکتی ہے کہ آج مذہب کے نام پر ایک دوسرے کو لڑایا جارہا ہے جبکہ پیغمبروں اور سوامی سنتوں نے انسانوں کو جوڑنے کا کام کیا  اور آج اسی کی ضرورت ہے اور یہ اس وقت ممکن ہے جب ہم آپس میں اپنے تعلقات بنائے رکھیں گے اور تمام مذاہب کے لوگ ایک دوسرے کا احترام کرتے ہوئے محبت سے پیش آئیں گے۔

واضح رہے کہ اس پروگرام میں نیو انگلش پی یو کالج کے پرنسپال ڈاکٹر ویریندر شانبھاگ ، بھٹکل تعلقہ سرکاری اسپتال کی میڈیکل افسر ڈاکٹر سویتا کامتھ ، اور سماجی کارکن نذیر احمد قاسمجی کی تہنیت کی گئی۔

اس موقع پر رابطہ سوسائٹی کے صدر عمر فاروق مصباح ، جنرل سکریٹری ڈاکٹر عتیق الرحمن منیری اور مجلس اصلاح وتنظیم کے صدر عنایت اللہ شاہ بندری نے اس طرح کے پروگرام کے انعقاد پر زور دیا۔

Share this post

Loading...