بھٹکل میں رمضان کی آمد کے ساتھ ہی موسم ہوا خوشگوار

بھٹکل 13؍اپریل2021(فکروخبرنیوز) شہر میں بروز پیر 12؍ اپریل کو رمضان کے آغاز کا اعلان ہوا اور اسی کے ساتھ ہی تراویح بھی شروع ہوگئی۔ تراویح ختم ہونے کے بعد جیسے ہی لوگ اپنے گھروں کو لوٹے تو ہلکی بارش ہوئی اور کچھ ہی دیر بعد کڑک اور گرج کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔ سخت گرمی میں رمضان کے شروع ہونے پر یہاں کے عوام کی زبانی یہ باتیں سننے میں آرہی تھی کہ امسال رمضان میں بڑی سخت گرمی ہوگی لیکن کل ہوئی بارش کی وجہ سے آج موسم بڑا خوشگوار ہوگیا۔ آج کے موسم کو دیکھتے ہوئے رمضان میں اسی طرح کے موسم کی تنما کررہا ہے لیکن یہ بھی یاد رکھیں کہ یہ اپریل کا مہینہ ہے۔ اپریل و مئی میں ساحلی کرناٹک میں بڑی سخت گرمی ہوتی ہے۔  امسال بے موسم کی ہونے والی بارش سے گرمی سے تو تھوڑی دیر کے لیے راحت ہورہی ہے لیکن اس کے کیا کچھ مضراثرات مرتب ہوں گے یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔ 

Share this post

Loading...