بھٹکل 25/ اپریل 2020(فکروخبرنیوز) ملک میں کورونا کے پھیلاؤ کی وجہ سے لاک ڈاؤن نے انسان کی خوشیاں ہی چھین لی ہیں۔ مزدور طبقہ پریشان تو متوسط طبقہ کوئی خوش نہیں ہے۔ ذرائعِ آمدنی ختم ہونے کی وجہ سے انسانوں کا جینا دوبھر ہوکر رہ گیا۔مذہبی عبادت گاہوں میں اجتماع پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور مسلسل لوگ پانچویں جمعہ بھی ادا نہیں کرسکے۔ یوں رمضان کا پہلا جمعہ بھی لاک ڈاؤن کے نظر رہا۔
بھٹکل میں گذشتہ پانچ جمعہ سے جمعہ کی نماز ہورہی ہے جو کبھی بھٹکل کی رونق ہوا کرتی تھی۔ مقامی لوگ جمعہ کی تیاری کے لیے خصوصی طور پر چھٹی لیتے ہیں اور یہاں غیر سرکاری اسکولوں میں اتوار کے بجائے جمعہ ہی کو چھٹی ہوتی ہے۔ جمعہ کی صبح اکثر دکانیں بند رہتی ہیں۔ ان سب کے پیچھے اگر آپ اس کے مقاصد تلاش کریں گے تو آپ کو ایک ہی جواب ملے گا ”بھائی! آج جمعہ ہے“ گویا جمعہ کی نماز کی تیاری کے لیے مذکورہ کام کیے جارہے ہیں لیکن گذشتہ پانچ جمعہ سے لاک ڈاؤن کے چلتے جمعہ مساجد میں خطبہ اور نماز نہیں ہورہی ہے۔ رمضان کا پہلا روزہ جمعہ کے روز ہوا اور اس دن بھی لوگ جمعہ میں شرکت سے محروم رہے۔ اکثر لوگ ان بیتے ایام کو یاد کرکے مغموم ہیں اور جلد از جلد حالات کی درستگی کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا گوبھی ہیں۔
Share this post
