بھٹکل 23/ اپریل 2020(فکروخبر نیوز) چاند کی رؤیت ثابت ہونے کے بعد بھٹکل کے قاضی صاحبان نے رمضان المبارک کے آغاز کا اعلان کردیا۔ فکروخبر کے مطابق آج سات بجکر بیس منٹ پر یہ چاند کی رؤیت ثابت ہوئی اور قاضی صاحبان نے رمضان المبارک کے آغاز اعلان کردیا جس کے بعد بھٹکل میں رمضان المبارک کا روحانی ماحول بھی شروع ہوگیا۔ پہلا روزہ بروز جمعہ 24اپریل کو ہوگا۔ رمضان کی آمد پر اہلِ ایمان جہاں خوشی محسوس کررہے ہیں وہیں غفلت میں زندگی گذارنے والوں کے لیے بھی اپنے غفلت سے جاگنے اور اللہ کی طرف رجوع کرنے کا ایک بہترین موسم مل گیا ہے۔ لیکن دونوں طبقوں کے افراد اس حیثیت سے افسوس کا اظہار کررہے ہیں کہ اسں رمضان المبارک میں گذشتہ رمضانوں کی طرح مسجدیں آباد نہیں رہیں گی۔ تراویح کی روحانیت کا وہ ماحول دیکھنے کو نہیں ملے گا۔کورونا وائرس کے پیشِ نظر حکومتی اعلانات کو مدنظر رکھتے ہوئے قاضی صاحبان نے پہلے ہی اعلان کردیا ہے کہ وقتیہ نمازوں کے ساتھ تراویح بھی گھروں پر ہی ادا کی جائے گی۔
Share this post
