بھٹکل 03؍ اپریل 2022(فکروخبرنیوز) بھٹکل میں بروز اتوار رمضان المبارک 1443 ہجری کا پہلا روزہ ہے ، اس کے ساتھ ہی رمضان کی بابرکت ساعتوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ کل رات شہر کی جملہ مساجد میں بیس رکعت تراویح کا اہتمام کیا گیا۔ قرآن کریم کی تلاوت سے شہرکی فضا پرنور ہوگئی اور رحمتوں اور برکتوں کا لامتناہی سلسلہ شروع ہوگیا۔
شہر میں شدید گرمیوں میں رمضان کا آغاز ہوگیا ہے۔ آج سڑکوں پر معمول سے کم چہل پہل نظر آئی۔ لوگوں نے مسجدوں اور گھروں میں رہنے کو ترجیح دی اور مختلف عبادتوں میں مشغول رہے۔
گذشتہ دو رمضان لاک ڈاؤن کی نذر ہوگئے اور مسجدیں آباد نہیں ہوسکیں تھیں لیکن امسال رمضان کے پہلے ہی دن سے مسجدیں آباد ہیں اور بڑی تعداد میں لوگ مسجدوں میں عبادتوں میں مشغول ہیں۔ کوئی ذکر میں تو کوئی تلاوت اور نماز میں مشغول نظر آیا۔
لوگوں کا ماننا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے کورونا جیسی مہلک بیماری سے ہماری حفاظت کرتے ہوئے اس رمضان تک ہمیں پہنچایا اور عبادت کرنے کا ایک زریں موقع دیا جس کو غنیمت جانتے ہوئے خوب سے خوب عبادت کرنے اور اللہ سے اپنے تعلق کو مضبوط کرنے کی ہر ایک کو فکر ہونا چاہیے۔
Share this post
