بھٹکل :  رابطہ ایوارڈ پروگرام 2اگست بروز جمعہ بعد عصر ہوگا منعقد، تعلیمی میدان میں نونہالوں کو آگے بڑھانے کے لیے 22 سال سے جاری ہے رابطہ کی کوششیں

بھٹکل 30/ جولائی 2019(فکروخبر نیوز)  تعلیمی میدان میں نونہالوں کو آگے بڑھانے کی غرض سے ہر سال رابطہ سوسائٹی بھٹکل کی جانب سے رابطہ ایوارڈ  پروگرام کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ امسال یہ پروگرام 2اگست بروز جمعہ بعد عصر اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول کے وسیع وعریض میدان میں منعقد کیا جائے گا جس میں تعلیمی میدان کے مختلف مراحل میں نمایاں نمبرات سے کامیاب ہونے والے ہونہار طلباء وطالبات کو رابطہ کی جانب سے رابطہ ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ ان بات کی اطلاع رابطہ سوسائٹی کے صدر جناب زاہد رکن الدین نے آج رابطہ دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں دی ہے۔انہوں نے اخباری نمائندوں کے سامنے ایوارڈ کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈ گذشتہ بائیس سالوں سے دیاجارہا ہے اور مختلف تعلیمی میدانوں میں بہتر نمبرات سے کامیاب ہونے والوں کو دیا جاتاہے، انہو ں نے کی اس کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ بھٹکل میں مسلم کیمونیٹی سے تعلق رکھنے والے ایس ایس ایل سی، پی یو سی میں ٹاپ کرنے والوں کے ساتھ بیرونِ بھٹکل اور گلف میں مقیم بھٹکلی طلباء میں سے ٹاپ کرنے والوں کو بھی اس ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ ضلع اترکنڑا میں پی یو سی میں ٹاپ کرنے والے طالب علم یا طالبہ کو چاہے اس کا تعلق کسی بھی مذہب سے کیوں نہ،ہو ایک خصوصی ایوراڈ سے نوازا جائے گا،اسی طرح بیسٹ ٹیچر اور بیسٹ اسکول کے ایوارڈ سے بھی نوازا جائے گا۔ 
    صدر رابطہ سوسائٹی نے بتایا کہ اس پروگرام میں بطورِ مہمانِ خصوصی انجمن اسلام ممبئی کے صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی کو تشریف لارہے ہیں۔ انہوں نے عوام الناس سے کثیر تعداد میں اس پروگرام میں حصہ لینے کی درخواست کی ہے۔ اس موقع پر رابطہ کے سکریٹری مولانا تنویر جوشیدی ندوی، دیگر ذمہ داروں میں جناب جیلانی کولا، جناب عتیق الرحمن شاہ بندری، جناب عبدالرحمن صدیقی اور دیگر موجود تھے۔ 

Share this post

Loading...