بھٹکل 21/ اپریل 2020(فکروخبر نیوز) بھٹکل اور اس کے مضافاتی علاقوں کے ساتھ ساتھ ضلع کے مختلف مقامات پر بھاری بارش کی خبریں موصول ہوئیں ہیں۔ ہلکے کڑک اور گرج کے درمیان ز ور دار بارش ہوئی، ایسے محسوس ہورہا تھا کہ بارش کا موسم شروع ہوچکا ہو۔ یاد رہے کہ ساحلی کرناٹکا میں 7جون کے بعد بارش ہوتی ہے۔ ایسے میں اپریل میں بارش سے کسانوں کی پریشانیاں بڑھ گئیں ہیں۔
بارش شروع ہوتے ہی بجلی غائب ہوگئی۔اکثر یہ دیکھا جاتا ہے کہ جیسے ہی موسم سے پہلے بارش ہوتی ہے تو بجلی غائب ہوجاتی ہے، کل رات بھر بجلی نہ ہونے سے عوام پریشان رہے اور ات بھر مچھروں نے آنکھ لگنے نہیں دی۔ بڑی کوششوں کے بعد آج صبح بجلی بحال ہوگئی۔ عوام نے رات پر بجلی غائب رہنے پر اپنے غصہ کا اظہار کیا جبکہ کل رات ہی ہیسکام حکام نے بتادیا تھا کہ ہوناور میں لائن میں خرابی کی وجہ سے رات میں بجلی بحال نہیں ہوسکی گی۔
Share this post
