بھٹکل 15/ جون 2020(فکروخبر نیوز) بھٹکل میونسپل اور جالی پٹن پنچایت حدود میں اب رات نو بجے تک دکانیں کھولنے کی اجازت دی گئی ہے، اس بات کی جانکار ی اسسٹنٹ کمشنر ایس بھرت نے دی ہے۔ اس سے قبل 29 مئی سے 31مئی تک ضروری سامان کی دکانوں کو صبح آٹھ بجے سے دو پہر دو بجے تک کھولنے کی اجازت دی گئی تھی جس کے بعد یکم مئی سے 8مئی تک دیگر دکانوں کو بھی صبح آٹھ بجے سے دو پہر دو بجے تک کھولنے کی اجازت مل گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے اس کے بعد کی تاریخوں میں بھٹکل کے حالات کو دیکھتے ہوئے دو پہر دو بجے کے بجائے شام سات بجے تک آمدو رفت اور دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت دی تھی۔
اسسٹنٹ کمشنر نے آج اعلان کیا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایات کے مطابق رات نو بجے کے بعد سے صبح پانچ بجے تک غیر ضروری آمدورفت پر پابندی برقرار رہے گی۔
Share this post
