بھٹکل میں پولس پر سوتیلا سلوک اور یکطرفہ کارروائی اپنانے کا الزام (مزید ساحلی خبریں)

یہ تنظیم کی نہیں بلکہ پورے قوم کی بے عزتی ہے جس کو ہم برداشت نہیں کریں گے اور عوام بھی خاموش نہیں رہے گی ، اسی بنا پر مجلس اصلاح و تنظیم پولس کے اس سوتیلے رویہ اور یکطرفہ کارروائی پر عنقریب ایک پرزور احتجاجی جلسہ منعقد کرنے جارہی ہے ، اس کا مقصد پولس کی جانب سے برتے جانے والے رویہ کو منظر عام پر لانا ہے۔ آج یہاں تنظیم میں بعد نمازِ عصر پریس کانفرنس میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے تنظیم کے کئی اراکین نے ان باتوں کا اظہار کیا ، جس میں جناب عنایت اللہ شاہ بندری ، جنرل سکریٹری جناب الطاف کھروری، اور ڈاکٹر حنیف شباب نے کیا، اس موقع پر احتجاجاً تمام اراکین نے پولس انتظامیہ کے خلاف سخت غصے کا اظہار کیااور کہا کہ دوسری تنظیموں کے لوگ آدھا آدھا گھنٹہ ،بلااجازت راستہ روک کر عوام کے لئے مسائل کھڑا کرتے ہیں توان کے خلاف ایک شکایت تو دور کی بات ان کو ہٹایا بھی نہیں جاتا، وہیں تنظیم بار بار اجازت طلب کرتی ہے تو ، اے سی ڈی سی کے حوالہ دے کر اجازت کو معلق رکھتے ہیں اور عین موقع پر اجازت نہیں دیتے ، اس بار کے احتجاج منعقد کرنے میں کئی تکالیف کا سامنا کرنا پڑا،پہلے انجمن گراؤنڈ تھا وہاں اجازت نہیں ملی، وہاں سے تنظیم گراؤنڈ نوائط کالونی میں منعقد کرنے کی کوشش کی مگر وہاں سے بھی ہٹایا گیا، پھر مجبوراً وائی ایم ایس اے گراؤنڈ میں منعقد کرنا پڑا ، یہاں ذمہد اروں نے سوال اُٹھایا کہ آدھے گھنٹے کی اجازت سے پولس انتظامیہ کو کونسی تکلیف ہوسکتی تھی ۔ کیا پرامن احتجاج ک ہر شہری کا حق نہیں ہے؟ ، مگر بھٹکل کی پولس کا بدلتا رویہ ہمیں تشویش میں مبتلا کردیا ہے، تنظیم ایک فرد کی تنظیم یا کچھ افراد کی تنظیم نہیں ہے ، اس میں سب قوم و مذہب و سماج کے لوگ جڑے ہیں، تنظیم کی بے عزتی کرنا اور تنظیم کے اراکین کے خلاف بلاوجہ کیس درج کرنا پوری تنظیم کی بے عزتی اور پورے قوم کی بے عزتی ہے ، اسی وجہ سے تنظیم نے فیصلہ لیا ہے کہ پولس انتظامیہ کے اس کرتوت کو لوگوں کے سامنے لانے کے لئے وہ پر زور احتجاج کرے گی، اس موقع پر تنظیم کے ذمہد اران اور اخباری نمائندے اور دیگر لوگ موجود تھے۔ 


پیٹرول ٹینک ڈرائی ہونے کی وجہ سے زخمی مریض ایمبولنس میں ہی چل بسا 

کارکلا: 17دسمبر (فکروخبرنیوز ) اسے لاپرواہی کہیں یا کچھ اور کے ایک ایمبولنس کی پٹرول سے بھری ٹینک، دوران سفر اچانک ڈرائی ہوجانے کی وجہ سے اس میں موجو د زخمی مریض کو وہ اسپتال نہیں پہنچاپائی اور پھر بیچ راستے میں ہی مریض دم توڑگیا، اطلاع کے مطابق یہ واردات کارکلا کے کجر بیل ہے۔کہ اشوتھ پجاری 21نامی شخص کارکلا کے راستے بجگولی نامی علاقے کی جانب جارہاتھا جب کہ اس کے پیچھے منجوناتھ پجاری نامی شخص سوار تھا، اس بیچ انہوں نے ایک بس کو اوورٹیک کرنے کی کوشش کرہی رہے تھے کہ دوسری بس سامنے سے آئی اور بائیک سے ٹکراگئے جس کی بنا پر بائیک پر سوار دونوں زخمی ہوگئے،سخت زخمی اشوتھ پجاری کو 108ایمبولینس میں لے جایاجارہاتھا کہ ایمبولینس میں پیٹرول ختم ہوگیا، اس وقت جو مریض کے ساتھ ان کے فیملی کے ممبرس تھے انہوں نے الزام لگایاہے کہ ، ایمبولینس کو ہمیشہ ہر چیز کے ساتھ تیار ہونا پڑتا ہے ، پیٹرول بھرنے کے لئے جب گاڑی روکی گئی تو پہلے سے بھیڑ ہونے کی وجہ سے یہاں پندرہ منٹ ہوگئے اور وقت پر مریض کو اسپتال نہیں لے جایاجاسکا ،جس کی وجہ سے زخمی مریض دم توڑ گیا، زخمی شخص کے گھر والوں نے احتجاجی انداز میں شکایت کی ہے کہ اس طرح ایمبولینس کی لاپرواہی سے یہ بات صاف ہوگئی ہے کہ یہ لوگ کتنے چوکنا رہتے ہیں۔


منڈیا : گستاخِ رسول کے خلاف پرزوراحتجاج 

بنیاد پرست لوگ ملک کو بانٹنا چاہتے ہیں 

منڈیا 17؍ دسمبر (فکروخبرنیوز) گستاخِ رسول منحوس کملیش تیواری کے خلاف کیے جانے والے احتجاج رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ کل مسلم اوکوٹا کی جانب سے نکالی گئی ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں لوگو ں نے شرکت کرتے ہوئے محبت رسول کاثبوت پیش کیا۔ ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے پاس جمع ہوکر احتجاجیوں نے کملیش تیواری کے خلاف سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ منحوس کملیش نے آپ صلی اللہ علیہ کے خلاف اپنی زبان کو حرکت دے کر لو گوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔ اوکوٹا تنظیم کے کنوینر جناب دبیح اللہ خان نے کہا کہ چند بنیاد پرست لوگ غلط پروپیگنڈوں کو پھیلا کر کشیدگی پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں اور ملک کو بانٹنے کے درپے ہوگئے ہیں ۔ ایس ڈی پی آئی کے صدر محمد طاہر نے کہا کہ بی جے پی سے تعلق رکھنے والے لیڈران ہندوستان کو ہندو ملک بنانے کے لیے فرقہ وارانہ ماحول پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے درخواست کی کہ اس سلسلہ میں وہ صحیح تفتیش کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف زبان کھولنے پر پورے ملک میں احتجاج تھمنے کا نام نہیں لے گا۔ 

Share this post

Loading...