بھٹکل28؍ مارچ 2019(فکروخبر نیوز) لوک سبھا انتخابات کے پیشِ نظر پولیس فورس کی نے جالی روڈ بھٹکل اور جامعہ آبادروڈ پر مارچ کیا ۔ دوبسوں اور دیگر سواریوں پر سوار پولیس افسران سمیت دیگر عملہ پہلے شفاکراس کے قریب جالی روڈ پہنچا جہاں سے انہوں نے مارچ شروع کردیا۔ اسی طرح جامعہ آباد روڈ پر فردوس نگر سے جامعہ آباد سے آگے تک مارچ کیا۔ پولیس نے اس مارچ کے ذریعہ لوک سبھا انتخابات پر امن طور پر اختتام تک لے جانے کے لیے عوام کو پیغام دیا۔ اس موقع پر ڈی وائی ایس پی ویلانٹائن ڈیسوزا ، سی پی آئی گنیش ، دیہی پولیس تھانہ کے انسپکٹر روی ، کوسومادھار اور مختلف افسران موجود تھے۔
Share this post
