بھٹکل 25/ دسمبر 2019(فکروخبرنیوز) مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کے زیر اہتمام سی اے اے اور این آر سی کے خلاف نکالے پرامن جلسہ کے بعد رضا کاروں نے پھول تقسیم کرکے اظہارِ یکجہتی کیا گیا ۔ جیسے ہی احتجاجی جلسہ کا اختتام ہوا وہاں موجود پولیس اہلکاروں کے درمیان پھول تقسیم کیے گئے اور پولیس کی خدمات کو سراہا گیا۔ واضح رہے کہ بھٹکل میں احتجاجی جلسہ اور جلوس امن وامان کے ساتھ اختتام کو پہنچا تھا جس میں پولیس کو کسی بھی طرح کی کوئی زحمت نہ اٹھانی پڑی۔ یاد رہے کہ دہلی کے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں مذکورہ قانون کے خلاف مظاہروں کے درمیان پولیس کے تشدد کے بعد وہاں کے طلباء نے پولیس کو پھول دئیے تھے جو انہو ں نے قبول نہیں کیے تھے۔
Share this post
