بھٹکل میں پھیل رہا ہے ڈینگو بخار ، بخار کی علامات اور بچاؤ کے طریقے جاننے کے لیے پڑھیے فکروخبر کی یہ رپورٹ

bhatkal, bhatkal dengue, fikrokhabar report,

بھٹکل: 02؍ اکتوبر2023(فکروخبرنیوز) بھٹکل میں ڈینگو بخار کے پھیلاؤ کی وجہ سے عوام میں سخت تشویش پائی جارہی ہے۔ خصوصاً شہر کے نشیبی علاقے کے کئی ایک افراد شہر کے مختلف اسپتالوں میں اور بعض منگلورو میں زیرِ علاج ہیں۔ ان حالات میں ڈینگو سے بچاؤ کے لیے تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

فکروخبر آپ سے یہ اپیل کرتا ہے کہ ڈینگو سے بچاؤ کی صورتیں اختیار کریں۔ خصوصاً بخارکی علامات پائے جانے پر فوری طور پر ڈاکٹروں سے رابطہ کریں۔

ڈینگو بخار کی علامات

کئی بار لوگ معمولی وائرل بخار کو بھی ڈینگو جیسی خطرناک بیماری سے جوڑتے ہوئے دیکھے جارہے ہیں۔ بعض اوقات ڈینگو جیسی علامات ہونے کے باوجود بھی لوگ گھر پر دوائیں کھا کر خود کو ٹھیک کرنے کی کوشش کرتے نظر آرہے ہیں۔

اگر  آپ کو ڈینگی بخار ہے تو عام طور پر اس کی علامات  ابتدائی انفیکشن کے بعد  4 سے 10  تک ہوں گی زیادہ تر کیسز میں اس کی علامات بہت کم یا ہلکی ظاہر ہوتی ہیں۔جنہیں فلو یا کسی عام انفیکشن سے تشبیہہ دینے کی غلطی اکثر کی جاتی ہے۔بو ڑھوں اور بچوں کے برعکس جوان اور نوجوان اس انفیکشن سے کم متاثر ہوتے ہیں۔اس کی علامات عام طور پر 2 سے 7 دن تک  رہ سکتی ہیں۔جن میں شامل ہیں۔

اچانک تیز بخار،  سر میں شدید درد ، گلے میں سوجن ، پٹھوں میں شدید درد ، ابتدائی 2 سے 7 دن کے دوران جلد پر خارش  وغیرہ ڈینگو کی علامات ہیں۔ اس کے علاوہ  پیٹ میں درد  اور مروڑ ، قے آنا ، ناک یا مسوڑھوں سے خون آنا اور شدید تھکاوٹ محسوس ہونا بھی اس کی علامات بتائی جاتی ہیں۔

اگر بخار کےساتھ ہی مذکورہ بالا علامات بھی پائی جارہی ہوں تو فورااپنا ٹیسٹ کروالیں۔

مچھروں سے بچاؤ کے طریقے اختیار کریں۔

چونکہ یہ بیماری مچھروں س پھیلتی ہے اس لیے مچھروں سے دور رہیں۔ خصوصاً گھروں کے آس پاس مچھروں کی افزائش روکنے کے لیے اقدامات کریں۔ گھر کے قریب پانی جمع نہ ہونے دیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کھڑکیاں ٹھیک طرح سے بند ہیں یا دروازے کے پردے میں کوئی سوراخ تو نہیں ہے۔ اس سے گھر میں مچھروں کے داخل ہونے کے امکانات ختم ہو جائیں گے اور ڈینگی سے بچاؤ ممکن ہوسکے گا۔ مچھر دانی کے نیچے سونا آپ کو اور آپ کے بچوں کو مچھروں کے کاٹنے سے اور ڈینگی سے بچاسکتا ہے۔ مچھروں کے کاٹنے سے خود کو بچانے کا مچھر دانی بہترین طریقہ ہے۔ اگرچہ ڈینگی ایک شخص سے دوسرے شخص میں نہیں پھیلتا لیکن مچھر ڈینگی بخار میں مبتلا کسی کو کاٹنے کے بعد بھی انفیکشن کا شکار ہو سکتے ہیں۔ اس لیے ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم محتاط رہیں اور معاشرے میں اس خطرناک بیماری کو پھیلنے سے روکیں۔

Share this post

Loading...