فکروخبر کے مطابق مذکورہ نوجوان اپنے دوست مبارک کے ساتھ روزہ افطار کرنے کے بعد شرالی چائے پینے گئے ہوئے تھے ، واپسی کے دوران حنیف آباد پٹرول بنک کے قریب راستے میں ایک کتا درمیان میں آنے سے بائک سوار نے اچانک بریک لگایا جس کی وجہ سے پچھلی سیٹ پر سوار شہا ب الدین راستے پر آرہا۔ اس دوران ہوناور سے منگلور کی جانب جارہی تیز رفتارلاری شہاب الدین سے ٹکراگئی جس کی وجہ سے موقعۂ واردات پر ہی اس کی موت واقع ہوگئی۔ نعش سرکاری اسپتال منتقل کی گئی جہاں حادثہ کی اطلاع ملتے ہی کثیر تعداد میں عوام جمع ہوگئے اور اہلِ خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ کچھ ہی دیر میں بھٹکل شہری پولیس تھانہ کے اہلکار بھی سرکاری اسپتال پہنچے ۔ دیہی پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔
Share this post
