بھٹکل 27؍ نومبر2021(فکروخبرنیوز) صحت مند عوام صحت مند ملک کے عنوان کے تحت پاپولر فرنٹ آف انڈیا بھٹکل کی جانب سے بھٹکل میں آج شام بعد عصر ساڑھے چار بجے میراتھن ریلی کا انعقاد کی گیا۔ یہ ریلی مخدوم کالونی سے شمس الدین سرکل ہوتے ہوئے ممبئی بازاراور چوک بازار سے گذرکر برنی مٹی گراؤنڈ پر پہنچی جہاں ایک مختصر سا پروگرام منعقد کیا گیا۔
اس موقع پر پاپولر فرنٹ کے ذمہ داران نے کہا کہ ہمیں صحت مند رہنے کے لیے ورزش بہت ضروری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہمارے کھانے بھی اچھے ہونے چاہیے اور چار لیٹر پانی روزانہ پینا چاہیے۔ انہوں نے اپنے آس پاس کی جگہوں پر صفائی کا اہتمام کرنے کی بات کہتے ہوئے کہا کہ آج جو ہر جگہ گندگی کے ڈھیر نظر آتے ہیں ان جگہوں پر ہمارے کارکنان صفائی کا خاص اہتمام کریں اور یہ عزم کرلیں کہ ہمیں ایک بہتر سے بہتر ہندوستان تعمیر کرنا ہے۔ انہوں نے کوویڈ بحران کے دوران پاپولر فرنٹ کے کارکنان کی خدمات کا تذکرہ بھی کیا۔
Share this post
