بھٹکل14؍ جون 2022(فکروخبرنیوز) شہر کے پرانے علاقہ میں بس اڈے کے قریب ایک پاگل کتے نے پانچ افراد پر حملہ کر انہیں زخمی کردیا ہے۔ جن کی شناخت مولوی ابوالحسن ، مولوی اسماعیل ، محمد یاسین ، مادیو موگیر کی حیثیت سےکرلی گئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ایک خاتون پر بھی کتے نے حملہ کردیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق آج صبح پرانے بس اڈے کے قریب اچانک ایک کتا لوگوں پر حملہ آور ہوا ، اس سے قبل کہ لوگ اس پر قابو پاتے وہ پانچ افراد کو زخمی کرچکا تھا ۔ زخمیوں میں سے چار کو بھٹکل سرکاری اسپتال لے جاکر ضروری انجکشن لگائے گئے اور بعد میں انہیں گھر روانہ کیا گیا۔
حملہ کے بعد میونسپل حکام حرکت میں آگئے اور اس کے عملہ نے اس پر قابو پانے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔
Share this post
