بھٹکل : 14؍ مئی 2023 (فکروخبرنیوز) بیلٹ مشین کے آخر میں ایک آپشن نوٹا کا ہے جس کا مطلب ہوتا ہے اوپر جتنے امیدوار ہوتے ہیں ان میں ووٹ ڈالنے والا کسی کا انتخاب نہیں کرتا۔ اگر کوئی کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہ ڈالنا چاہے تو اسے بھی چاہیے کہ وہ پولنگ بوتھ جاکر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرے اور گویا اپنی ناراضگی کا اظہار کرے۔
10؍ مئی کو ہوئے انتخابات میں ضلع اترکنڑا میں کل 9117 ووٹ نوٹا کے پڑے ہیں جو ضلع دکشنا کنڑا (منگلور) کے مقابلہ میں بھی زیادہ ہیں۔
جنوبی کنیرا میں کتنے نوٹا ووٹ پڑے؟
ضلع اترکنرا میں سب سے نو ٹا ووٹ کمٹہ میں پڑے جہاں اس کی تعداد 2085 رہی۔ اس کے بعد سرسی میں 1638 ، کاروار میں 1773 ، یلاپور میں 1457 ، بھٹکل میں 1223 ۔ سب سے کم نوٹا ووٹ ہلیال میں پڑے جہاں اس کی تعداد 941 رہی۔
Share this post
