بھٹکل میں نظر نہیں آیا کرناٹک بند کا اثر

بھٹکل05؍دسمبر2020(فکروخبر نیوز) مراٹھا ڈیولپمنٹ کے لیے ریاستی حکومت کی جانب سے رقم مختص کرنے سے ناراض پرو کنڑا تنظیموں نے آج ریاست بھر میں بند منانے کا اعلان کیا تھا لیکن شہر میں اس کا کوئی خاص اثرنظر نہیں آیا۔ معمول کے مطابق دکانیں اور دیگر کاروباری مراکز کھلے رہے اور بس سرویس بھی بحال رہی۔ مختلف ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اس بند کو کامیاب بنانے کے لیے رکشہ یونینوں نے بھی حمایت کی تھی لیکن بھٹکل میں رکشہ سرویس بھی معمول کے مطابق جاری رہی۔ بند منائے جانے کے اعلان کے باوجود شہر میں جملہ سرگرمیاں معمول کے مطابق ہی جاری رہیں۔ 
 

Share this post

Loading...