بھٹکل 27/ اپریل2020(فکروخبر نیوز) کوروناکی وجہ سے ایک علاقہ سے دوسرے علاقہ میں سفر کرنا دشوار گذار مرحلہ ہے اور ایک ضلع سے دوسرے ضلع پر جانے پر پابندی عائد ہے، ایسے میں بھٹکل میں روی چندرا نے بنگلورو سے آکر تحصیلدار کاچارج لیا ہے جس پر سابق ایم ایل اے منکال وائیدیا نے سخت اعتراض جتایا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ضلع اترکنڑا میں صرف بھٹکل ہی میں کورونا کے مریض پائے گئے ہیں اور اسی وجہ سے بھٹکل جیسے شہر میں دوسر ے اضلاع سے یہاں سفر نہیں کیا جاسکتا ہے۔ اس کے باوجود ریاستی حکومت نے روی چندرا کو بھٹکل کا تحصیلدار کا چارج دیا ہے اور بھٹکل پہنچنے کے بعد بغیر کورائنٹائن کئے وہ اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔ سابق ایم ایل اے نے اس پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے لیے قانون کا پیمانہ الگ اور افسران کے لئے الگ کیوں ہے؟
روی چندرا نے اپنے عہدے کا چارج لیتے ہی مضافاتی علاقوں کے ساتھ ساتھ شہرکے کی علاقوں کا بھی دورہ کرکے حالات کا جائزہ لیا۔ اس سے قبل وہ وجئے پور، بنگلورو، باگلکوٹ اور بادامی وغیرہ میں اپنے خدمات انجام دے چکے ہیں۔
Share this post
