بھٹکل میں نئے اسلامی سال 1444 ہجری کا آغاز

bhatkal, islami saal,

بھٹکل 30؍ جولائی 2022(فکروخبرنیوز) شہر میں آج بروز سنیچر ذی الحجہ کی 30 تاریخ تھی۔ آج مغرب سے ہی سال 1444 کا آغاز ہوچکاہے۔ کل بروز جمعہ ذی الحجہ کی 29 تاریخ تھی اورآسمان ابرآلود ہونے کی وجہ سے چاند نظر نہیں آیا اور اطراف واکناف میں بھی چاند نظر آنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

نئے سال کے موقع پر ہم نئے عزائم اور نئے حوصلوں کے ساتھ آگے بڑھیں۔ سالِ گذشتہ جو کمیاں کوتاہیاں رہ گئیں انہیں اس نئے سال میں دور کرنے کی کوشش کریں اور اپنی گذری زندگی کے جائزہ کے ساتھ اس عزم کے ساتھ نئے سال میں قدم رکھیں کہ نیا سال میں ہمارا ہر قدم کامیابی کا ضامن ہوگا۔

ہم فکروخبر کے جملہ قارئین کو نئے سال کی ڈھیر ساری مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس سال کو پوری ملتِ اسلامیہ کے باعثِ سکون بنائیں۔ آمین

 

Share this post

Loading...