بھٹکل میں پہلی مرتبہ منعقد ہورہا ہے آئی این ایف نوائط ٹریڈ ایکسپو ، 170 سے زائد لگیں گے اسٹال ، تجارت کو فروغ دینے کا سنہرا موقع

Bhatkal, inf expo,

بھٹکل29؍ دسمبر2022(فکروخبرنیوز) بھٹکل میں پہلی مرتبہ نوائط کیمونیٹی کی تجارت کو فروغ دینے اور ان کی مصنوعات کو منظرِ عام پر لانے کے لیے انڈین نوائط فارم کی جانب سے نوائط ٹریڈ ایکسپو ۔ 2022 کے عنوان کے بعد تین روزہ ایکسپو کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ یہ ایکسپو نوائط کالونی کے تعلقہ اسٹیڈم (وائی ایم ایس اے) گراؤنڈ پر30 ۔ 31 دسمبر اور یکم جنوری کو منعقد ہوگا۔ پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے آئی این ایف کے ذمہ داران نے کہا کہ اس کا افتتاحی پروگرام 30 دسمبر بروز جمعہ بعد نمازِ عصر منعقد کیا جائے گا جس میں قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا عبدالرب خطیبی ندوی اورقاضی مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل مولانا خواجہ معین الدین ندوی مدنی کے ساتھ ساتھ رفا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریس ممبئی کے جنرل سکریٹری جناب مرزا افضل بیگ اور سائن انسٹی ٹیوٹ آف سوشیل لیڈر شپ کالیکٹ کے فاؤنڈر اور ایگزیگیٹیو ڈائریکٹر جناب راشد غزالی شرکت کررہے ہیں۔

آئی این ایف کے نائب صدر اور ایکسپو کے کنوینر جناب ایس ایم سید ارشد صاحب نے کہا کہ یہاں تقریباً 170 سے بھی زائد اسٹال لگائے جائیں گے اور نوائط کیمونیٹی سے تعلق رکھنے والے کامیاب تاجروں کی تجارت کو بھی سامنے لانے کی کوشش کی جائے گی جس کا مقصد یہ ہوگا کہ نئی نسل کو تجارت کے میدان میں رہنمائی کرتے ہوئے انہیں آگے بڑھایا جائے۔

Share this post

Loading...