بھٹکل: یکم اکتوبر 2019(فکروخبرنیوز) مدینہ کالونی کے محی الدین اسٹریٹ کی ایک خستہ حال سڑک کا بالآخر عوام نے ہی مرمت کرنے کا ارادہ کرلیااور اس کے مطابق انہو ں نے راتوں رات سڑک کی تصویر ہی بدل ڈالی۔ علاقہ کے مکین عاکف گوائی نے فکروخبر کو اس کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سڑک کی حالت ناقابلِ بیان ہوچکی تھی۔ کئی مرتبہ توجہ دلانے کے باوجود اس سلسلہ میں کوئی کارروائی نہیں کی جارہی تھی تو عوام نے ہی ریتی، سمینٹ کے گارے سے اس کو مرمت کا کرنے کا منصوبہ بنایا۔ علاقہ کے مکینوں کے مطابق سڑک پر بڑے بڑے گڈھے موجود تھے جس کی وجہ سے سواریوں کا سخت دشواریاں پیش آرہی تھیں۔ ایسے میں متعلقہ پنچایت کی جانب سے توجہ نہ دینے کی وجہ سے علاقہ کے ہی لوگوں کو کام کرنا پڑا۔ علاقہ والوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ ذمہ داروں کی بے توجہی کی وجہ سے اس طرح نوجوانوں کو آگے بڑھ کر کام کرنا ضروری ہوجاتا ہے تاکہ علاقہ کے مکینوں کو کسی بھی طرح کی تکالیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
Share this post
