حجاب فیصلہ پر مسلمانوں میں ناراضگی : بھٹکل کے مسلم تاجروں نے اپنا کاروبار رکھا بند

Bhatkal, bhatkal bandh,

بھٹکل16؍ مارچ 2022(فکروخبرنیوز) یہاں کی سماجی تنظیم مجلس اصلاح  وتنظیم بھٹکل نے کل اپنے پریس کانفرنس میں اپنی تمام سرگرمیوں کے اعلان کے بعد آج بھٹکل میں مسلم تاجروں نے بھی اپنا کاروبار بند رکھا۔

حجاب پر کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلہ کے بعد مسلمانوں میں سخت ناراضگی پائی جارہی ہے اور کل ہی کچھ تاجروں نے اپنے کاروبار بند کیا تھا۔

کل شام تنظیم کی طرف سے منعقدہ پریس کانفرنس میں اپنی جملہ سرگرمیاں بند کرنے کا اعلان کیا گیا۔ فکروخبر کی جانب سے جب اس کی وضاحت کی گئی کہ تنظیم صرف اپنی سرگرمیاں بند رکھیں گی یا تنظیم بند کرنے کی اپیل کرتی ہے جس پر ایڈوکیٹ عمران لنکا نے جواب دیا تھا کہ تنظیم صرف اپنی سرگرمیاں بند رکھیں گی لیکن  اپنی طرف سے اگر کوئی بند رکھتا تو یہ اس کا اختیار ہے۔ بھٹکل میں آج مسلمانوں کے جملہ تجارتی مراکز بند رہے جس کی وجہ سے آج بازارو ں میں چہل پہل نہیں ہے۔

سڑکوں پر آمدورفت کا سلسلہ جاری ہے لیکن چھوٹے سے لے کر بڑے تاجروں نے حجاب معاملہ پر اپنی درخواست دائر کرنے والی طالبات کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے اپنا کارباور بند رکھا۔

یاد رہے کہ حجاب معاملہ پر کرناٹاک ہائی کورٹ کے فیصلہ پر مسلمانوں نے سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے دین میں مداخلت قرار دیا ہے۔

Share this post

Loading...