محکمۂ موسمیات کے مطابق یہ سلسلہ اگلے دورز تک جاری رہے گا۔مسلسل بارش سے سمندر میں طغیانی دیکھنے میں آئی جس کو دیکھتے ہوئے منگلور کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ماہی گیروں کو مچھلی شکار کی غرض سے سمندر میں اترنے پر پابندی لگائی ہے۔ملحوظ رہے کہ حکومت نے یکم جون سے مشینی کشتیوں کو ماہی گیری پر پابندی لگائی ہے لیکن مانا جارہا ہے کہ ایڈیشنل ایس پی کے احکامات بغیر مشینی والی چھوٹی چھوٹی کشتیوں کے لیے ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ ہفتہ مسلسل بارش کی وجہ بیندور کی گھاٹ میں چٹان کھسکنے سے تقریباً پانچ گھنٹے ٹرافک نظام متأثر ہوگیا تھا۔
Share this post
