مولانا سمعان خلیفہ ندوی صدر اور مولوی زفیف شینگیری جنرل سکریٹری منتخب
بھٹکل 04/ دسمبر 2019(فکروخبر نیوز) شہر بھٹکل میں مترنم آواز سے نعتیں، نظمیں پڑھنے والوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ وقتاً فوقتاً منعقد ہونے والے مختلف مسابقوں میں اس کی کئی مثالیں دیکھنے کو ملتی ہیں۔ میدان میں منعقد ہونے والے پروگرامات کے علاوہ آن لائن مسابقوں میں ایک معتد بہ تعداد حصہ لے کر اپنے سریلی آواز سے عوام کو محظوظ کرچکے ہیں۔ اب سب سے بڑا مسئلہ ان مترنم آواز سے پڑھنے والو ں کو ایک جگہ جمع کرنے کا تھا۔
ماشاء اللہ ادارہ ادبِ اطفال کے تحت انہیں ایک جگہ جوڑ کر اس کی اہمیت وافادیت پر روشنی ڈالی گئی، اب باقاعدہ طور پر بھٹکل واطرافِ بھٹکل کے مغنیوں کی جمعیت کا قیام عمل میں آیا ہے جس کے تحت اب ہر ماہ شعری نشستیں، آواز ولہجے کی مشقیں خصوصی طور پر بچوں پر محنت، معیاری اسٹوڈیو کا قیام، وقتاً فوقتاً مترنم آواز وآہنگ اور فنکاروں کی تلاش اور اس کے لیے عمومی قسط وار کیمپس، ہر سال ایک عوامی پروگرام، قدیم وجدید شعراء کے کلام کی ترویج واشاعت وغیرہ کام انجام دئیے جائیں گے۔ یہ یونین جناب رحمت اللہ راہی صاحب کی سرپرستی اور استاد ادب جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا سمعان خلیفہ ندوی کی صدرات میں چلے گی۔
عہدیداران کی تفصیلات کچھ اس طرح ہے۔
صدر : مولانا سمعان خلیفہ ندوی
نائب صدور : مولانا سید سالک برماور ندوی ، مولانا سید حسن بافقیہ ندوی
جنرل سکریٹری : مولوی زفیف شینگیری
سکریٹری : دانش شنگیٹی
سکریٹری اول : جناب نوفل دامودی
سکریٹری دوم : انس ابوحسینا
خازن : مولانا رضوان ایم جے ندوی
محاسب : زیان شریف ، طاؤس رکن الدین
Share this post
