بھٹکل میں مفت درجہ حرارت جانچ کیمپ ، جانیں کہاں اور کیسے اٹھا سکتے ہیں فائدہ

بھٹکل :21جولائی 2020(فکروخبرنیوز) بارش کا موسم چل رہا ہے ، اور موسمی بیماری بخار ،سردی نزلہ زکام اب عام سی بات ہو گئی ہے ،ان حالات میں کورونا کو لے کر دن بدن پھیلتی خبروں نے عوام میں خوف کا ماحول پید ا کر دیا ہے ، جس کی وجہ سے عوام انتہائی گھبراہٹ کا شکار ہو گئی ہے ،
 بھٹکل میں مختلف اداروں کی جانب سے  کورونا وائرس کے تعلق سے بیداری  مہم چلائی جارہی ہے،اور ہر ادارہ اپنے طریقہ سے خدمات  انجام دے رہا ہے ، کوشش اس بات کی کی جارہی ہے کہ عوام خوف کا شکار نہ ہوں اور لوگ بے خوف ہوکر اپنا علاج کرسکیں۔
 اس سلسلہ میں انڈین نوائط فورم (آئی این ایف )  نے ویلفیر اسپتال کے اشترا ک سے  عوام کی سہولت اور کورونا کو لے کر جاری شکوک و شبہات کو دور کرنے کے لئے  مفت میں درجہ حرارت معلوم کرنے سمیت آکسیجن کی مقدار کی جانچ کے لئے  ویلفیر اسپتال کے احاطہ میں  ایک ڈیسک قائم کیا ہے جہاں عوام مفت میں اپنا درجہ حرارت اور جسم میں آکسیجن کی مقدات معلوم کر سکتے ہیں ،

 نمائندوں کے مطابق صحت مند شخص میں آکسیجن کی مقدار ۹۵ تک ہونی ضروری ہے ، اور اگرجانچ میں اس سے کم پائی جائے گی تو پھر اس کو ڈاکٹر سے مشورہ کرنے اور انہیں علاج کا مشورہ دیا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ عوام کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے، اور بے خوف ہوکر اپنا علاج کرائیں

  ذمہ داران کے مطابق   بھٹکل کی عوام صبح  9:00بجے سے دوپہر 1:30بجے تک اس   سے فائدہ اٹھا سکتی ہے ، اس  سہولت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے  کافی تعداد میں لوگ نظر بھی آرہے ہیں، 

   ذمہ داروں نے عوام سے اپیل کی ہے  کہ بیماری کے تعلق سے شکوک و شبہات ہیں تو وہ  ان اوقات میں اپنا درجہ  حرارت معلوم کر کے اپنے شکوک و شبہات دور کر سکتے ہیں۔

Share this post

Loading...