بھٹکل 28/ اکتوبر 2019 (فکروخبر نیوز) بھٹکل میں آج موسم نے پھر ایک بار کروٹ لی ہے۔ صبح سے تیز دھوپ سے یہی اندازہ لگایا جارہا تھا کہ اس کے بعد موسم کا بدلاؤ مشکل ہے لیکن دوپہر ہوتے ہی پورے شہر کو بادلوں نے گھیرلیا اور بارش کے آثار نظر آئے، گرچہ بارش نہیں ہوئی لیکن خبر لکھے جانے تک بادل پورے شہر پر ڈیرا ڈالے ہوئے تھے جس سے یہی سمجھا جارہا ہے کہ کسی بھی وقت میں دوبارہ موسلادھار بارش دوبارہ شروع ہوسکتی ہے۔ محکمہئ موسمیات کے مطابق اگلے تین روز تک بارش کے امکانات کم ہیں۔ موسم کے اچانک بدلنے سے عوام کو دوبارہ طوفان ”کیار“ کا خوف ستارہا تھا۔ معلوم ہونا چاہیے کہ گذشتہ دنوں مذکورہ طوفان سے سینکڑوں لوگ متأثر ہوئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے متأثرہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا بندوبست کیا جہاں پر وہ کیمپوں میں مقیم ہیں۔ امید کی جارہی ہے کہ جلد ہی انہیں گھروں کو واپس بھیج دیا جائے گا۔آج بدلے موسم سے عوام میں خوف کا ماحول پیدا ہونا فطری بات ہے۔
Share this post
