بھٹکل 21/ جولائی 2019(فکروخبر نیوز) شہر میں آج صبح سے ہورہی موسلادھار بار ش کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔ امسال کی یہ اب تک کی موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی جس سے سڑکیں نالوں میں تبدیل ہوگئیں اور آمدو رفت بھی بری طرح متأثر رہی۔ کئی علاقوں کے گھروں میں پانی گھس آنے سے قیمتی اشیاء کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ شہر کے سب سے اہم چوراہے شمس الدین سرکل پر بھی پانی کثیر مقدار میں جمع ہوگیا، اسی طرح اہم شاہراہ رنگن کٹے میں بھی بھاری مقدار میں پانی جمع ہونے سے سواریوں کو شدید تکالیف کا سامنا کرنا پڑا۔ان دونوں مقامات پروقفہ وقفہ سے ٹرافک نظام متأثر رہا یاد رہے کہ بھٹکل میں ہر سال جب بھی موسلادھار بارش ہوتی ہے تو عموماًمذکورہ دونوں جگہوں پر بھاری مقدار میں پانی جمع ہونا معمول کی بات بن گئی ہے۔ عوام اسے پانی نکاسی کے ناقص نظام کو قرار دے رہے ہیں۔ ان دونوں جگہوں کے ساتھ ساتھ مدینہ کالونی، جامعہ آباد روڈ، سلمان آباد، آزاد نگر اورحنیف آباد کی سڑکیں بھی زیر آب آگئیں۔ کئی علاقوں میں پانی نکاسی کا نظام صحیح نہ ہونے سے عوام کو بدرجہئ مجبوری نالوں کو صاف کرنا پڑا۔ حنیف آباد اور جامعہ آبادروڈ پر پانی مقدار میں پانی جمع ہونے سے نالیں بھرکر پانی سڑکوں پر جمع ہوگیا۔ مقامی لوگوں نے اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے نالوں میں جمع کچرہ صاف کیا جس سے پانی نکاسی میں آسانی ہوئی۔ افسران نے کئی علاقوں کا دورہ کرکے حالات کا جائزہ لیا۔ بارش سے ہونے والے نقصانات کو دیکھتے ہوئے تحصیلدار دفتر میں ہیلپ سینٹر بھی قائم کیا گیا جس کا نمبر 0
Share this post
