بھٹکل :  تیز ہواوؤں کے ساتھ ہوئی موسلادھار بارش سے کئی درخت گرگئے، چھتوں کو بھی نقصان

بھٹکل 06/ اگست 2019 (فکروخبر نیوز) ساحلی کرناٹکا میں دو روز سے تیز ہواؤوں کے ساتھ جاری موسلادھار بارش کی وجہ سے کئی ایک علاقوں میں نقصانات کی خبریں موصول ہوئیں ہیں۔ بھٹکل میں کل پیر کے روز صبح سے تیز ہواؤوں کے ساتھ موسلادھار بارش شروع ہوئی جس کو دیکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے تمام اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا۔ کل رات میں تیز ہوا کے ساتھ ہوئی بارش کے نتیجہ میں بھٹکل میں کئی گھروں کی چھتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ اسی طرح گھروں کے کمپاؤنڈ میں بھی بارش کا پانی آنے سے مکینوں کاسخت نقصان ہوا ہے۔ ہیبلے گرام کے جالی روڈ میں ایک درخت بیچ سڑک پر گرنے سے آمدو رفت متأثر رہی۔ آشریہ کالونی میں گھروں کی چھتیں ہی اڑنے سے اس کے آس پاس کے گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ اسی طرح کئی ایک درخت گرنے کی بھی خبریں موصول ہوئیں ہیں۔ منیری مسجد کے قریب تیز ہواؤں کی زد میں بجلی کے کھمبے آنے کی وجہ سے دن بھر بجلی متأثر رہی۔ شہر میں بجلی کا نظام بھی پوری طرح متأثر ہے۔ کئی علاقوں میں رات سے بجلی نہیں ہے تو کئی علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے۔ خبروں کے مطابق رات تک بھی بجلی بحال ہونے کے آثار نظر نہیں آرہے ہیں۔ ہیسکام کا عملہ پوری طرح اس نظام کو بحال کرنے کے کوشش میں ہے اور جہاں جہاں بجلی کے کھمبوں اور تاروں کو نقصان پہنچا ہے وہاں پوری مستعدی کے ساتھ کام جاری ہے جس کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ بجلی کا نظام جلد از جلد بحال کرنے کی افسران کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ بھٹکل میں کل سے جاری بارش 200.2ایم ایم ریکارڈ کی گئی ہے اور کل بھی بارش جاری رہنے کے قوی امکانات ظاہر کیے جارہے ہیں۔ 

Share this post

Loading...