بھٹکل میں موسلادھاربارش سے نظامِ زندگی درہم برہم ، کئی گھروں میں پانی گھسنے سے مکین پریشان ، پہاڑی کھسکنے سے ٹرافک میں پڑا خلل

Bhatkal, mosaladhar barish, nizame zindagi darham barham,

بھٹکل08؍ جولائی 2022(فکروخبرنیوز) ضلع میں ریڈ الرٹ کے اعلان کے بعد نہ تھمنے والی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ جس سے نظامِ زندگی درہم برہم ہوگیا ہے۔ کھیت نالوں میں تبدیل ہوگئے ہیں اور کئی علاقوں میں گھرو ں کے اندر پانی گھس آیا ہے۔

فکروخبر کے مطابق چوتنی کے علاقوں میں کھیتوں میں زیر تعمیر اکثر مکانات میں پانی گھس آیا ہے۔ ہے، گھر کے تمام افراد بے چینی سے جاگ گئے۔ ندی کا بہاؤ بھی تیز ہوگیا اور پل زیر آب آ گیا۔ منڈلی علاقہ سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ بہت سے مکانات زیرآب آگئے اور خطرے کے دہانے پر واقع مکانات میں احتیاطی تدابیر کے طور پر لوگوں کو نکال لیا گیا۔

جامعہ آباد روڈ آشریہ کالونی میں بھی کئی گھروں میں پانی گھس آیا جس سے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ لوگ گھروں کے اندر موجود پانی خالی کرکے تھک گئے ، جتنا خالی کیا جاتا  پانی کم ہونے کا نام لے رہا۔ کیونکہ لگاتار باش کا سلسلہ جاری ہے۔ بیلی میں لگاتار بارش کی وجہ سے گھر کی دیوار گرگئی ہے۔

نشیبی علاقے کئی کلومیٹر کے فاصلے تک مکمل طور پر زیر آب ہوگئے ہیں ۔ ہر طرف پانی ہی پانی ہے اور لوگ خوفزدہ ہیں۔ تعلقہ کے بیلور سے گورٹے تک کسانوں کے کھیت مکمل طور پر زیر آب آ گئے  کسانوں کو خدشہ ہے کہ کھیت میں بوئے بیچ سڑ اور گل نہ جائیں۔

تعلقہ کے پورورگہ میں ہلی درگی مندر کے قریب قومی شاہراہ پر ایک پہاڑی کھسک گئی اور کچھ دیر کے لیے ٹریفک میں خلل پڑا۔ ایک بڑا پتھر نیچے گرا اور آئی آر بی نے فوری کارروائی کی۔

شہر کے کچھ حصوں جیسے ماروتی نگر، منکولی، مین روڈ، رنگی کٹے، کوکتی نگر وغیرہ میں نکاسی کا نظام ٹھیک نہیں ہے اور پانی گھروں میں داخل ہو کر انہیں نقصان پہنچا رہا ہے، اس لیے گھر والے پوری رات پانی نکالنے میں گزارتے رہے ۔ رنگن کٹے میں نکاسی کا نظام ٹھیک نہیں ہے۔ وہیں پر واقع وٹلا پربھور کے مکان میں رات دو فٹ پانی کھڑا ہوگیا اور کئی چیزیں بھیگ گئیں۔

موسلادھار بارش کی وجہ سے بیلور میں ایک سڑک بہہ گئی ہے اور قریب ہی ایک اور رابطہ سڑک ہے اس لیے لوگوں کو کوئی پریشانی نہیں ہے۔ بیلور، ماولی، کائی کنی، بنگرے، شرالی، ہڈوولی، کونارا، ماروکیری، بیلکے، گورٹے وغیرہ میں بارش کی وجہ سے سینکڑوں ایکڑ زرعی اراضی، باغات، نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

جمعرات کی رات ہونے والی موسلادھار بارش سے کئی گھروں میں پانی بھر گیا ہے۔ سہ پہر تین بجے کے قریب پانی بھر جانے سے چوتھانی میں بے چینی کا ماحول پیدا ہوگیا۔ نوڈل آفیسر دیوی داس موگیرا نے فوری طور پر دورہ کیا اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کیں کہ موقع پر کوئی حادثہ پیش نہ آئے۔ ایک ٹیم تعلقہ میں کسی بھی صورت میں لوگوں کی حفاظت کے لیے تیار ہے اور نگہداشت کے مراکز کھولنے کے لیے تمام تیاریاں کر لی گئی ہیں۔

Share this post

Loading...