بھٹکل 10؍ جولائی 2021(فکروخبرنیوز) شہر میں کئی دنوں سے رات میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری تھا لیکن آج صبح سے دن بھر بارش رہی۔ صبح میں کچھ دیر کے لیے تیز دھوپ نکلی تھی اوریوں محسوس ہورہا تھا کہ آج دن بھر بارش نہیں ہوگی لیکن کچھ ہی دیر میں بادلوں نے پورے علاقہ کو گھیر لیا اور شام تک بھی مسلسل بارش ہوتی رہی۔
آئی ایم ڈی نے ریاست بھر میں آج سے 13 جولائی تک ریڈ اور اوورینج الرٹ جاری کردیا ہے۔
ساحلی کرناٹکا میں موسلادھار بارش کے ساتھ ساتھ ریاست کے دیگر علاقوں میں بھاری بارش کے امکانات کا اظہار کیا جارہا ہے۔
60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا بھی چلنے کے خدشات ہیں اس لیے محکمہ نے ماہی گیروں کو سمندرر میں نے اترنے کی صلاح دی ہے۔
Share this post
