بھٹکل 16؍ مئی 2022(فکروخبرنیوز) بھٹکل میں عشاء کی نماز کے وقت جم کر بارش ہوئی۔ عشاء کی نماز کے لیے جیسے ہی کھڑے ہوگئے تو تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش شرع ہوگئی اور نمازِ عشاء کے لیے مسجد میں گئے افراد تقریباً ایک گھنٹے تک مسجد ہی میں رہے۔
فکروخبر کے مطابق گذشتہ کئی روز سے موسم میں تبدیلی دیکھنے میں آرہی ہے۔ کبھی ہوا چلنے لگتی ہے تو کبھی گرمی اچانک بڑھ جاتی ہے۔ اس کے پیشِ نظر بارش کے آثار صاف طور پر نظر آرہے تھے۔ کل رات میں قریب ایک بجے بھی موسلادھار بارش ہوئی اور آج صبح کے اوقات میں بھی بارش ہوئی لیکن عشاء کے وقت ہونے والی بارش زیادہ تیز رہی جس سے نالیاں بھرگئیں اور جگہ جگہ پانی ٹہرگیا۔ لوگوں کا ماننا ہے کہ عمومی طور پر بارش جون میں شروع ہوتی ہے لیکن ادھرتین چار سالوں سے مئی میں بھی موسلادھار بارش ہورہی ہے۔
Share this post
