بھٹکل 09/ جولائی 2019(فکروخبر نیوز) شہر میں آج صبح سے جاری موسلادھار بارش نے پرانی یادیں تازہ کردیں۔ امسال بارش کی کمی کی ہر ایک شکایت تھی اور تقریباً بارش کا موسم شروع ہوئے ایک ماہ گذرگیا لیکن اس کے باوجود موسلادھار بارش دیکھنے میں نظر نہیں آئی تھی لیکن آج صبح سے تیز ہواؤں کے درمیان موسلادھار بارش ہوئی جس کا عوام نے بھرپور لطف لیا۔ تقریباً صبح نو بجے شروع ہوئی بارش شام تک جاری رہی اور عام زندگی پر بھی اس کا اثر پڑا۔ لوگ گھروں میں بند ہوکر رہ گئے۔ اسکول جانے والے بچوں کو بھی کچھ پریشانی ہوئی اورمزدور وں پر اس بارش کا صاف اثر نظر آیا۔ راستوں اور سڑکوں پر بھاری مقدار میں پانی جمع ہوگیا۔ خستہ حال سڑکوں نے لوگوں کی پریشانی میں اضافہ کیا۔ ندی نالوں میں تیزی سے پانی کا بہاؤ نظر آیا اور کڈونا کٹے ٹیم اپنی پرانی حالت پر لوٹ آیا۔ آج کی بارش سے کسانوں نے بھی راحت کی سانس لی ہے۔
ریاست کرناٹک کے کورگ، چکمنگلور اور ہاسن کے علاوہ کئی ایک شہروں میں بھی موسلادھار بارش ہونے کی خبریں موصول ہوئیں ہیں۔
Share this post
