بھٹکل 13؍ اپریل 2022(فکروخبرنیوز) شہر میں گذشتہ 22 دن سے جاری موگیر سماج کے احتجاجیوں سے ڈپٹی کمشنر مولائی موہلن نے ملاقات کی ۔
اس دوران موگیر سماج کے ذمہ داران نے انہیں بتایا کہ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کی جانب سے موگیر سماج کو درج فہرست ذات سرٹیفکٹ دینے کی بات ہوچکی ہے لیکن ریاستی حکومت نے ابھی تک اس پر عمل درآمد نہیں کیا ہے۔ ایڈوکیٹ ناگراج نے اس کی تمام تر تفصیلات سامنے رکھی۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس سلسلہ میں ضلع انتظامیہ کا کوئی دخل نہیں ہوتا ہے۔ ہم آپ کی بات حکومت تک پہنچادیتے ہیں اور حکومت کی طرف سے جو بھی ہدایات دی جائیں گی اس کے مطابق عمل ہوگا۔ انہوں نے کہا گذشتہ دنوں سوشیل ویلفیر وزیر نے یہاں کا دورہ کرکے حالات کا جائزہ لیا تھا ، جنہوں نے اعلی سطحی میٹنگ طلب کرنے کی بھی بات کہی ہے۔
Share this post
