بھٹکل 26؍ فروری 2022(فکروخبرنیوز) بھٹکل نیوز ڈاٹ کام اور عنایت اللہ فین کلب کی جانب سے بھٹکل کے ملی اسکولوں کےطلبہ وطالبات کا ایک اسٹیج پروگرام آمنہ پیلس میں کل رات نو بجے منعقد کیا گیا ۔
پروگرام میں مکتب جامعہ اسلامیہ چوک بازار ، انجمن تکیہ اسٹریٹ ، نونہال سینٹرل اسکول ، علی پبلک اسکول ، شمس اسکول ، ، انجمن الفطرہ ، الصفہ ماڈل اسکول ، خیر العلوم ، اور مادرِ حوّا کے طلبہ وطالبات نے اپنے دلچسپ پروگرام پیش کیا۔
پروگرام کی مختلف نوعیتیں تھیں ۔ کراٹے شو کے ذریعہ حاضرین کو سیلف ڈیفنس پر زور دینے کا پیغام دیا گیا۔ اسی طرح معاشرہ میں پھیلی برائیوں کے ازالہ کے لیے بھی مختلف عنوانات کے تحت پروگرامات پیش کیے گئے۔ بچوں نے نعت اور تقاریر وغیرہ بھی پیش کیے۔ بیک راؤنڈ گیتوں اور نغموں کا پروگرام بھی بچوں نے بڑے ہی دلچسپ انداز میں پیش کیا۔
مولانا عمر سلیم عسکری ندوی کی کم سن بچیاں حافظہ حیفاء اور حافظہ حفیہ نے اپنی حدر پیش کیں ، یاد رہے کہ یہ وہیں طالبات ہیں جنہوں نے لاک ڈاؤن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے والد کے پاس مسقط میں حفظِ قرآن کی تکمیل کی۔
اس موقع پر اسٹیج پر موجود مہمانان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملی اسکولوں کے طلبہ وطالبات کو یہ عوامی اسٹیج فراہم کیا گیا ہے جس سے بچوں کو آگے بڑھنے میں مدد ملی گی اور ان کی ہمت افزائی بھی ہوگی۔
Share this post
