بھٹکل:  رکن اسمبلی کے ہاتھوں معذور افراد کے درمیان موٹر سائیکلیں تقسیم

بھٹکل29/ جون 2020(فکروخبر نیوز) شہر میں آج معذور افراد کے درمیان حکومت کی جانب سے مفت موٹر سائکلیں تقسیم کی گئیں۔حکومت کی جانب سے معذور افراد کو روزانہ کے ضروری کام کاج کے لئے مفت موٹر سائیکلیں فراہم کی جاتی ہیں تاکہ وہ اپنی ضرورت خود انجام دے سکیں اور اس کے لئے ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچنا ان کے لئے آسان ہوجائے۔ آج صبح رکنِ اسمبلی سنیل نائک کے ہاتھوں ان کے درمیان موٹر سائیکلیں تقسیم کی گئیں۔

  اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار، جالی پنچایت کے سابق صدر آدم پنمبور، سابق چیرمین عمران لنکا، کونسلر بلال قمری، پرندر موگیر، تعلقہ پنچایت چیف آفیسر وینو گوپال شاستری، بلدیہ کے چیف آفیسر وغیرہ موجود تھے۔ 

Share this post

Loading...