بھٹکل 07 جون 2020( فکرو خبر نیوز) بھٹکل میں کورونا کے معاملات کم پڑتے ہی لاک ڈاؤن میں مزید ڈھیل دی جارہی ہے۔
کل پیر سے صبح 7 بجے سے شام 7 بجے تک جملہ دکانیں کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔
شہر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں جیسے جیسے اضافہ ہوتا گیا لاک ڈاؤن میں بھی سختی کی گئ تھی۔ گزشتہ دنوں تین روز میں کورونا کے 28 معاملات منظر عام پر آنے کے بعد پورے علاقہ کو سیل کردیا گیاتھا۔
28 مئی کو ایس پی نے پریس کانفرنس میں یکم جون سے ایک ہفتہ تک جملہ دکانوں کو صبح 8 سے دوپہر 2 بجے تک کھولنے کی اجازت دی گئی تھی اور اب کل سے مزید چھوٹ دیئے جانے کا اعلان ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار کی جانب سے کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت کرناٹک نے 8 جون سے ہوٹلز اور ریستوران کو بھی کھولنے کی اجازت دی ہے جس کے ساتھ ہی ساتھ کل بھٹکل میں بھی ہوٹلز اور ریستوران کھلے رہینگے لیکن وہاں بیٹھ کر کھانے کی اجازت نہیں رہے گی۔۔۔
Share this post
