بڑی کوششوں کے بعد جب مزدور کی لاش نکالنے میں کامیابی نہیں ملی تو جے سی بی کی مدد سے ملبہ ہٹایا گیا جس کے بعد لاش سرکاری اسپتال منتقل کی گئی ۔لاش منتقلی کے دوران شہر کے کئی سماجی کارکنان اور ذمہ داران موجود تھے جن میں شاہ بندری عنایت اللہ ، خلیل شنگیری ، جمیل خطیب اور ارشاد صدیقہ وغیرہ قابلِ ذکر ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ تین مزدور دو دنوں سے مکان منہدم کرنے کی کام انجام دے رہے تھے،آج کسی وجہ سے دو مزدورچھٹی پر تھے اور یہ شخص اکیلے ہی کام انجام دے رہا تھا کہا جا رہا ہے کہ کام کے ختم ہونے کے بعد جیسے ہی وہ چھت کے نیچھے پہنچا تو چھت اسی پر گرگئی جس کی وجہ سے اس نے موقعۂ واردات پر ہی دم توڑدیا۔بھٹکل مضافاتی پولس تھانہ میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے ،خیال رہے کہ اس موقع پر جناب عنایت اللہ شاہ بندری ،خلیل شنگیر ی ،جمیل خطیب وغیرہ موجود تھے ۔
Share this post
