بھٹکل میں موسلادھار بارش سے ایک مکان منہدم

 

بھٹکل : یکم جولائی 2018(فکروخبر نیوز) شہر میں گذشتہ کئی دن سے جاری موسلادھار بارش کی و جہ سے ایک مکان منہدم ہونے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ دراصل گذشتہ کئی دنوں سے ضلع بھر میں سب سے زیادہ بارش بھٹکل تعلقہ میں ریکارڈ کی گئی ۔ موسلادھار بارش کی وجہ سے مکان خستہ حالی کی وجہ سے کمزور ہوگیا اور جمعہ کے روز وہ منہدم ہوگیا۔ یہ مکان پدمیا دیواڑیگا کے زیر ملکیت آتا ہے۔ افسران کو اطلاع ملنے کے بعد انہوں نے جائے واقعہ کا معائنہ کیا ہے۔ ضروری کارروائی اور معاوضہ دئیے جانے کی خبر کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

Share this post

Loading...