بھٹکل22/ جولائی 2020(فکروخبر نیوز) شہر میں دو بجے تک نافذ لاک ڈاؤن میں نرمی برتنے ہوئے آج سے رات آٹھ بجے تک آمدورفت اور دکانیں کھولنے کی اجازت ضلع انتظامیہ کی جانب سے دی گئی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے اس بات کا بھی اعلان کیا گیا ہے کہ رات آٹھ بجے سے صبح پانچ بجے تک لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔
لاک ڈاؤن میں نرمی وزیر اعلیٰ ایڈی یوروپا کے اس بیان کے بعد کی گئی ہے جس میں انہو ں نے صاف طور پر اعلان کیا تھا کہ اب کرناٹک میں لاک ڈاؤن نافذ نہیں ہوگا اور لوگ اپنی ضروریات کے دوران سماجی دوری اور ماسک کا استعمال لازمی کریں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل7جولائی سے شہر کے بلدیہ حدود کے ساتھ ساتھ جالی پٹن پنچایت اور ہیبلے پنچایت حدود میں صبح چھ بجے تک دوپہر دو بجے تک ہی آمدورفت اور کاروبار کرنے کی اجازت دی تھی۔ دوپہر دو بجے سے صبح چھ بجے تک مکمل لاک ڈاؤن نافذ تھا۔
Share this post
