بھٹکل کے علاوہ ضلع اتراکنڑا کے دیگر مقامات پر ہوگی لاک ڈاؤن میں چھوٹ ، بھٹکل میں لاک ڈاؤن برقرار رکھنے میں تنظیم کا کوئی ہاتھ نہیں :  تنظیم جنرل سکریٹری

بھٹکل04مئی 2020(فکروخبر نیوز) ضلع اتراکنڑا میں بھٹکل کو چھوڑ کر باقی تعلقوں اور علاقوں میں لاک ڈاؤن میں نرمی اختیار کئے جانے کے ضلعی انتظامیہ کے فیصلہعوام میں زیر بحث ہے ، ان کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی سے بھٹکل کو  الگ رکھنے کے پیچھے کیا وجوہات ہیں؟۔ سوشیل میڈیا پر اس مسئلہ کو لے کر زور دار بحث جاری ہے، کچھ لوگ انتظامیہ کے فیصلہ کو لے کر کشمکش میں ہیں اور کچھ اس کے پیچھے مقامی ذمہ داران کے ہونے کی باتیں کررہے ہیں۔ 

کیا ہے اصل معاملہ؟
فکروخبر نے جب اس سلسلہ میں تحقیقات شروع کیں تو اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ بھٹکل میں لاک ڈاؤن میں چھوٹ نہیں ہوگی اور اگلے کچھ دنوں پر گذشتہ دنوں کے طرح لاک ڈاؤن کے اصولوں پر قائم رہنا ضروری ہوگا۔ خلاف ورزی کی صورت میں اس کے خلاف کارروائی بھی کی جاسکتی ہے۔ 
ضلع انچارچ منسٹرشیو رام ہیبار کی ضلعی افسران کے ساتھ ہوئی میٹنگ میں بھٹکل میں لاک ڈاؤن کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسی فیصلہ کے تناظر میں بعض افراد کا خیال یہ ہے کہ بھٹکل کے کچھ لوگ لاک ڈاؤن میں نرمی نہیں چاہ رہے ہیں جبکہ دیگر کئی علاقوں میں چھوٹ دی گئی ہے۔ اسی سلسلہ میں فکروخبر نے تنظیم کے جنرل سکریٹری جناب عبدالرقیب سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا ہے کہ بھٹکل کا میونسپل اور جالی پٹن پنچایت کا علاقہ کنٹمینٹ زون میں ہے اور ایسے علاقوں میں چھوٹ نہیں دی جاسکتی ہے۔ انہو ں نے اس بات کی سختی سے تردید کی کہ لاک ڈاؤن کے برقرار رکھنے میں تنظیم کا کوئی کردار نہیں ہے۔ اس سلسلہ میں انہو ں نے مزید یہ بھی بتایا کہ جب افسران لاک ڈاؤن نکالنا چاہتے ہیں تو یہ خوش آئند بات ہوگی اور تنظیم کی طرف سے کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے اپنے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا ہے۔ اس دوران انہوں نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ تنظیم کا کوئی انتظامیہ لاک ڈاؤن کے بڑھانے کے حق میں ہے تو وہ ان کی ذاتی رائے ہے، یہ ہرگز تنظیم کا فیصلہ نہیں ہوگا اور اس سے تنظیم کا اتفاق ضروری نہیں ہے۔ 

Share this post

Loading...