بھٹکل13؍ مئی 2021(فکروخبرنیوز) شہر میں آج لاک ڈاؤن میں عید الفطر منائی گئی۔ کورونا کے بڑھتے معاملات کودیکتھیہوئے حکومت نے 10؍ مئی سے 24؍ مئی تک لاک ڈاک ڈاؤن نافذ کیا ہے اور آج لاک ڈاؤن کا چوتھا دن رہا۔ آج شہر میں اپنی اپنی جگہوں پر مسلمانوں نے عید کی دوگانہ کی۔ دس بجے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سختی برتی اور سڑکوں سے گذرنے والوں سے وجوہات بھی معلوم کیں۔ کئی لوگوں پر جرمانہ بھی عائد کیے جانیکی خبریں موصول ہوئیں ہیں۔
سالِ گذشتہ کی طرح یہ عید بھی لاک ڈاؤن کی نذر ہوگئی۔ بندشیں، پابندیاں، احتیاطی تدابیر، سب کچھ ملحوظ رکھنا پڑرہا ہے۔ عید کی وہ خوشیاں نہیں مل رہی ہے جو پابندیوں کے بغیر منانے میں ہیں۔ اپنے رشتہ داروں کے ساتھ ملنے اور عید کی خوشیاں بانٹنے سے ہم آج محروم ہوگئے۔ اپنے گھروں میں محصور ہوکر آج عید منانے پر ہم مجبور ہیں اور یہ سب اس بیماری کی وجہ سے ہورہا ہے جس کو دنیا نے کورونا کا نام دیا ہے جس کے سامنے ہم سب کی بے بسی اور عاجزی ظاہر ہے۔
۔ کورونا کے سامنے ہم سب کی بے بسی نے اس عید پر ہمیں کئی پیغام دئیے۔
بیماریاں اللہ کی طرف سے آتی ہیں اور بیماریوں سے شفا دینے والی ذات بھی اللہ ہی کی ہے۔ یوں تو انسان کے آنے کا وقت بھی طئے ہے اور جانے کا وقت بھی۔ گذشتہ عید پر ہمارے ساتھ اپنے بھی تھے لیکن وہ اپنا مقررہ وقت گذارنے کے بعد آخرت کی طرف کوچ کرگئے اورہمیں یہ پیغام دے گئے کہ تم کو بھی ایک دن جانا ہے جس کی تیاری ضروری ہے۔
اسلام نے ہمیں وبائی بیماری میں احتیاط کا پہلو اپنانے کا پیغام دیا ہے۔ جس کو ہمیں نہیں چھوڑنا چاہیے۔ چاہے دنیا کتنی ہی ترقی کرلے لیکن ایک جرثومہ کے ساتھ اس کی عاجزی آج عیاں ہورہی ہے۔ وہ ایک نظر نہ آنے والے جرثومہ کے سامنے ہتھیار ڈالے ہوئے ہے، سمجھ نہیں آرہا ہے کہ کیا کیا جائے؟ جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ طاقت اور قدرت صرف اللہ کے ہاتھ میں ہے اور اس کے حکم کے سامنے پوری دنیا عاجز اور بے بس ہے۔
ہر دور میں انسانیت پر حالات آئے۔ حالات وقتی ہوتے ہیں۔ کچھ وقت تک رہتے ہیں اور پھر اپنا کروٹ بدل دیتے ہیں، بسا اوقات اس کی رخ مڑنے میں کچھ وقت لگتا ہے، یہ مسلمانوں کی شان نہیں ہے کہ وہ حالات سے خوف کھائے، ہر دور میں مسلمانوں نے حالات کا مقابلہ کیا ہے۔ ہمیں بھی موجودہ حالات سے گھبرانے کی قطعی ضرورت نہیں ہے۔ جس طاقت اور قدرت نے حالات پیدا کیے ہیں وہیں حالات کو بھی بدل دے گا۔ جس سے ہمیں یہ پیغام ملتا ہے کہ اس موقع پرہم اللہ سے رجوع ہوجائیں اور اپنے تعلق کو اس سے مضبوط کرتے ہوئے سلامتی کی دعائیں مانگیں۔
فکروخبر بھٹکل جملہ قارئین کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتا ہے اور دعا کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کورونا وبا کا دنیا سے خاتمہ فرمائے۔
ملاحظہ فرمائیے اشعار کی شکل میں اس عید پر فکروخبر کا پیغام







Share this post
