بھٹکل23/ مارچ 2020(فکروخبر نیوز) تعلقہ میں کل بروز منگل 24مارچ سے لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد شام چار بجے سے بازار میں خریداری کے لیے لوگوں کا ہجوم امڈ آیا ہے۔ مدینہ کالونی، نوائط کالونی، اہم شاہراہ سے متصل دکانیں اور شہر کے پرانے علاقہ میں واقع ترکاری مارکیٹ اور خوردونوش کی اشیاء کی دکانوں پر خریداری کے لیے لوگ قطاروں میں جمع ہیں۔ لوگوں میں افواہوں کا بازار گرم ہے۔ ان کے مطابق کل سے ایک ہفتہ تک شہر میں جملہ دکانیں بند رہیں گی جبکہ حقیقت اس کے برخلاف ہے۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایات کے مطابق اشیاء ضروریہ کی دکانیں کھلی رہیں گی اور اس کے علاوہ کاروباری مراکز بند رہیں گے۔ عوام کو حالات سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے
Share this post
