بھٹکل میں لمپی وائرس سے متعلق وائرل ویڈیو تشویش کا باعث !؟

bhatkal, lampi virus

بھٹکل 23؍ اکتوبر2022(فکروخبرنیوز) کرناٹک کے مختلف علاقوں میں مویشیوں میں جمڑے کی بیماری لمپی وائرس کے پھیلاؤ کی خبریں پڑھنے کو مل رہی ہیں۔ کل بھٹکل میں وائرل ویڈیو میں سنتے مارکیٹ کے قریب ایک شخص ایک گائے کا پیچھا کرتے ہوئے لمپی وائرس کے سلسلہ میں معلومات دے رہا ہے۔ ویڈیو میں نظر آنے والے بیل کے جسم پر لمپی وائرس کے نشانات صاف طور پر دیکھے جارہے ہیں۔ سوشیل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگوں میں کافی تشویش پائی جارہی ہے اور ایک دوسرے کو گوشت اور دودھ استعمال نہ کرنے کی صلاح دی جارہی ہے جبکہ ماہرین نے اس بات کی وضاحت کی کردی ہے کہ یہ بیماری انسانوں میں منتقل نہیں ہوتی ہے اور گوشت اور دودھ کے استعمال میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔

ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ شہری انتظامیہ نے ٹیکہ کاری مہم شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

Share this post

Loading...